EN हिंदी
پیہم جل میں رہتی ہوں | شیح شیری
paiham jal mein rahti hun

غزل

پیہم جل میں رہتی ہوں

سیما شرما میرٹھی

;

پیہم جل میں رہتی ہوں
پھر بھی سوکھی سوکھی ہوں

دامن ایسا پھاڑا ہے
ناخونوں سے سہمی ہوں

نبھ میں لاکھوں تارے ہیں
اک تارے سی میں بھی ہوں

تانا ٹوٹا ہے من کا
بانا پکڑے بیٹھی ہوں

کچھوا ہے مجھ میں سیماؔ
ہولے ہولے چلتی ہوں