EN हिंदी
پار اترنے کے لیے تو خیر بالکل چاہئے | شیح شیری
par utarne ke liye to KHair bilkul chahiye

غزل

پار اترنے کے لیے تو خیر بالکل چاہئے

شجاع خاور

;

پار اترنے کے لیے تو خیر بالکل چاہئے
بیچ دریا ڈوبنا بھی ہو تو اک پل چاہئے

فکر تو اپنی بہت ہے بس تغزل چاہئے
نالۂ بلبل کو گویا خندۂ گل چاہئے

شخصیت میں اپنی وہ پہلی سی گہرائی نہیں
پھر تری جانب سے تھوڑا سا تغافل چاہئے

جن کو قدرت ہے تخیل پر انہیں دکھتا نہیں
جن کی آنکھیں ٹھیک ہیں ان کو تخیل چاہئے

روز ہمدردی جتانے کے لیے آتے ہیں لوگ
موت کے بعد اب ہمیں جینا نہ بالکل چاہئے