پابند غم الفت ہی رہے گو درد دہنداں اور سہی
اشکوں کی روانی تھم نہ سکی آنکھوں کے تھے ارماں اور سہی
آداب چمن انجام تو دے گل سے نہ ہٹا تتلی کو صبا
الفت کی حیا محفوظ رہے گو تجھ میں ہوں طوفاں اور سہی
ہو سعئ کرم غیروں پہ اگر اپنوں پہ مذاق عام نہ ہو
ہم راہ میں ہیں ٹھوکر ہی تو دے منزل کے ہوں شایاں اور سہی
اس دشت وفا میں قیس بھی ہے اور شیخ بھی ہے مشتاق ملن
جو وصل نہیں تو کیا غم ہے کچھ لمحے عباراں اور سہی
اک گل جو گرا برنائی میں بلبل کو یہی افسوس رہا
مشغول رہا غم خواری میں ہوں فصل بہاراں اور سہی
انداز صبا سے واقف ہوں اور ربط بحر سے بھی بالغ
رخ موڑ کے چلنا جینا ہے خواہ اس کے ہوں پایاں اور سہی

غزل
پابند غم الفت ہی رہے گو درد دہنداں اور سہی
عرفان احمد میر