نور اندھیرے کی فصیلوں پہ سجا دیتا ہوں
میں سیاہ بخت چراغوں کو جلا دیتا ہوں
پہلے اک جسم بناتا ہوں کسی پھول پہ پھر
ایک چہرا کسی پتھر پہ بنا دیتا ہوں
دن نکلتے ہی کسے ڈھونڈنے جاتا ہوں میں
رات کے پچھلے پہر کس کو صدا دیتا ہوں
ایک عرصے سے غم ہجر میں مصروف ہے تو
آ مرے دل میں تجھے کام نیا دیتا ہوں
مجھ سا سادہ بھی کوئی ہوگا زمانے میں کہ میں
اپنے قاتل کو بھی عمروں کی دعا دیتا ہوں
بہتے دریا کا بدن ڈھانک کے خشک آنکھوں سے
موم کے قلب کو پتھر کہ قبا دیتا ہوں
مستقل راہ سخن کا ہوں مسافر نایابؔ
گر تھکن لکھ دوں ورق پر تو مٹا دیتا ہوں
غزل
نور اندھیرے کی فصیلوں پہ سجا دیتا ہوں
نتن نایاب