EN हिंदी
نصیب اپنا ذرا آزما کے دیکھیں گے | شیح شیری
nasib apna zara aazma ke dekhenge

غزل

نصیب اپنا ذرا آزما کے دیکھیں گے

للن چودھری

;

نصیب اپنا ذرا آزما کے دیکھیں گے
چراغ شوق ہوا میں جلا کے دیکھیں گے

مچل مچل کے کہاں تک یہ برق گرتی ہے
چمن میں پھر سے نشیمن بنا کے دیکھیں گے

فلک کو ضد ہے کہ ہم کو رلا کے دیکھے گا
ہمیں یہ ضد ہے اسے مسکرا کے دیکھیں گے

جھکائے بیٹھے ہیں اب ان کے در پہ سر اپنا
کبھی تو وہ ہمیں آنکھیں اٹھا کے دیکھیں گے

ملے سکوں دل مضطر کو وہ جگہ ہے کہاں
جہان غم سے بھی ہم دور جا کے دیکھیں گے

وہ بچ کے جائیں گے کب تک نظر سے اے آفتؔ
ہم اپنے دل میں اب ان کو بسا کے دیکھیں گے