EN हिंदी
نازنیں جن کے کچھ نیاز نہیں | شیح شیری
naznin jin ke kuchh niyaz nahin

غزل

نازنیں جن کے کچھ نیاز نہیں

حفیظ جونپوری

;

نازنیں جن کے کچھ نیاز نہیں
ان حسینوں سے دل کو ساز نہیں

غیر کا بھید کیوں نہ کھل جائے
آپ کے دل کا تو وہ راز نہیں

اک تری ذات کے سوا زاہد
کوئی دنیا میں پاکباز نہیں

اس میں پاتا ہوں کچھ تری خوبی
مجھ کو بے وجہ دل پہ ناز نہیں

جتنے ہیں اہل درد ہیں ہمدرد
دل وہ پتھر ہے جو گداز نہیں

کہہ رہی ہے یہ سادگی کی ادا
نیک و بد میں کچھ امتیاز نہیں

جبہ سائی بتوں کے در کی حفیظؔ
زاہد خشک کی نماز نہیں