EN हिंदी
نہ جانے کیسی آندھی چل رہی ہے | شیح شیری
na jaane kaisi aandhi chal rahi hai

غزل

نہ جانے کیسی آندھی چل رہی ہے

سردار آصف

;

نہ جانے کیسی آندھی چل رہی ہے
ہے جنگل خوش کہ بستی جل رہی ہے

کہیں پانی سے دھوکا کھا نہ جانا
یہ ندی مدتوں دلدل رہی ہے

ترا سورج بھی ٹھنڈا ہو رہا ہے
ہماری عمر بھی اب ڈھل رہی ہے

کوئی شکوہ نہیں ہم کو کسی سے
خود اپنی ذات ہم کو چھل رہی ہے

ہمیں برباد کر کے خوش بہت تھی
مگر اب ہاتھ دنیا مل رہی ہے

تمہارے لفظ شعلے کیوں ہوئے ہیں
غزل لگتا ہے جیسے جل رہی ہے