نہ بخشا گل کو بھی دست قضا نے
بہت منت سماجت کی صبا نے
سفر میں رہنمائی کے بہانے
لگایا برق نے مجھ کو ٹھکانے
سلاسل توڑنا مشکل نہیں تھا
مجھے روکا سدا عہد وفا نے
سوا تیرے نہیں کچھ دیدنی ہے
مناظر ہیں سبھی صدیوں پرانے
توازن رشتوں میں رکھا ہے قائم
جفا نے آپ کی میری وفا نے

غزل
نہ بخشا گل کو بھی دست قضا نے
محمد عابد علی عابد