EN हिंदी
نہ آ جائے کسی پر دل کسی کا | شیح شیری
na aa jae kisi par dil kisi ka

غزل

نہ آ جائے کسی پر دل کسی کا

حفیظ جونپوری

;

نہ آ جائے کسی پر دل کسی کا
نہ ہو یا رب کوئی مائل کسی کا

لگا اک ہاتھ بھی کیا دیکھتا ہے
کہیں کرتے ہیں ڈر قاتل کسی کا

ادا سے اس نے دو باتیں بنا کر
کسی کی جان لے لی دل کسی کا

اٹھا جب درد پہلو دل پکارا
نہیں کوئی دم مشکل کسی کا

ابھی جینا پڑا کچھ دن ہمیں اور
ٹلا پھر وعدۂ باطل کسی کا

بہت آہستہ چلمن کو اٹھانا
ملیں آنکھیں کہ بیٹھا دل کسی کا

حفیظؔ اس طرح بھرتے ہو جو آہیں
دکھاؤ گے مگر تم دل کسی کا