EN हिंदी
مجھ کو سمجھو نہ حرف غلط کی طرح | شیح شیری
mujhko samho na harf-e-ghalat ki tarah

غزل

مجھ کو سمجھو نہ حرف غلط کی طرح

ظفر کلیم

;

مجھ کو سمجھو نہ حرف غلط کی طرح
ثبت ہو جاؤں گا دستخط کی طرح

غور سے پڑھ رہا ہوں زمانے تجھے
اپنے محبوب کے پہلے خط کی طرح

وہ ہمیشہ نگاہوں میں تنہا رہا
صاف پانی میں شفاف بط کی طرح

ہم نے پتھر سے ہیرے تراشے ظفرؔ
دست قدرت کے بے مثل قط کی طرح