EN हिंदी
مسجدوں میں قتل ہونے کی روایت ہے یہاں | شیح شیری
masjidon mein qatl hone ki riwayat hai yahan

غزل

مسجدوں میں قتل ہونے کی روایت ہے یہاں

نعمان شوق

;

مسجدوں میں قتل ہونے کی روایت ہے یہاں
اور جسے بھی دیکھیے وہ باجماعت ہے یہاں

ان کے سر میں سر ملا کر چیختی خلقت تمام
دیکھیے اک جھوٹ میں بھی کتنی طاقت ہے یہاں

اور اس دعوے کی ہم تردید کر سکتے نہیں
لوگ کہتے ہیں محبت ہی محبت ہے یہاں

فیصلہ یہ بھی عدالت کو ہی کرنے دیجئے
آپ کو انصاف کی کتنی ضرورت ہے یہاں

ہم یہ جنگل چھوڑنے والے نہیں سن لیجئے
بھیڑیوں میں اب بھی تھوڑی آدمیت ہے یہاں