EN हिंदी
میں شجر ہوں اپنے سائے کا صلہ لیتا نہیں | شیح شیری
main shajar hun apne sae ka sila leta nahin

غزل

میں شجر ہوں اپنے سائے کا صلہ لیتا نہیں

مبارک حیدر

;

میں شجر ہوں اپنے سائے کا صلہ لیتا نہیں
خوشہ چیں ہو یا مسافر شکریہ کہتا نہیں

سچ ہی کہتے ہو کہ جتنا وہ ہے میں اتنا نہیں
شاید اچھا ہے کہ جیسا وہ ہے میں ویسا نہیں

اک مسافر کی طرح ہوں کوئی گھر میرا نہیں
دل میں کچھ آزار ہیں یا شہر ہی اچھا نہیں

بارش آئی دھل گئے آنکھوں کے ویراں طاقچے
شام تھک کر سو گئی ماہ تمام آیا نہیں

تیرے حرف تلخ سے اس دل میں جتنے داغ ہیں
روکتے ہر بار ہیں لیکن رہا جاتا نہیں

رونے والے رائیگاں کی ریت پر محنت نہ کر
نرم رت کا پھول ہے دل آگ میں کھلتا نہیں