EN हिंदी
میں نے اسی سے ہاتھ ملایا تھا اور بس | شیح شیری
maine usi se hath milaya tha aur bas

غزل

میں نے اسی سے ہاتھ ملایا تھا اور بس

ارشد محمود ارشد

;

میں نے اسی سے ہاتھ ملایا تھا اور بس
وہ شخص جو ازل سے پرایا تھا اور بس

لمبا سفر تھا آبلہ پائی تھی دھوپ تھی
میں تھا تمہاری یاد کا سایہ تھا اور بس

حد نگاہ چار سو کرنوں کا رقص تھا
پہلو میں چاند جھیل کے آیا تھا اور بس

اک بھیڑیا تھا دوستی کی کھال میں چھپا
اس نے مرے وجود کو کھایا تھا اور بس

پھر یوں ہوا ہوائیں تھیں رقصاں تمام رات
اک طاقچے میں دیپ جلایا تھا اور بس

دونوں طرف کی رنجشیں اشکوں میں بہہ گئیں
اک شخص میرے خواب میں آیا تھا اور بس

اس کارزار زیست میں ہم نے تمام عمر
ارشدؔ کسی کا عشق کمایا تھا اور بس