EN हिंदी
میں کھجوروں بھرے صحراؤں میں دیکھا گیا ہوں | شیح شیری
main khujuron bhare sahraon mein dekha gaya hun

غزل

میں کھجوروں بھرے صحراؤں میں دیکھا گیا ہوں

ندیم بھابھہ

;

میں کھجوروں بھرے صحراؤں میں دیکھا گیا ہوں
تخت کے بعد ترے پاؤں میں دیکھا گیا ہوں

لمحہ بھر کو مرے سر پر کوئی بادل آیا
کہنے والوں نے کہا چھاؤں میں دیکھا گیا ہوں

پھر مجھے خود بھی خبر ہو نہ سکی میں ہوں کہاں
آخری بار ترے گاؤں میں دیکھا گیا ہوں