مہکتے لفظوں میں شامل ہے رنگ و بو کس کی
یہ میرے شعروں میں ہوتی ہے گفتگو کس کی
وہ دل کی آگ تو یا رب کبھی کی سرد ہوئی
مگر ان آنکھوں کو اب بھی ہے جستجو کس کی
مرا وجود تو اب تک سہی سلامت ہے
ہوا میں خاک یہ اڑتی ہے کو بہ کو کس کی
اگر وہ لوٹ کے آیا نہیں تو بتلانا
یہ خوشبو پھیلی ہے آنگن میں چار سو کس کی
تو اپنے آپ سے بیزار تو نہیں فاروقؔ
ترے مزاج میں آخر یہ آئی خو کس کی
غزل
مہکتے لفظوں میں شامل ہے رنگ و بو کس کی
فاروق بخشی