EN हिंदी
کیا دکھ ہے سمندر کو بتا بھی نہیں سکتا | شیح شیری
kya dukh hai samundar ko bata bhi nahin sakta

غزل

کیا دکھ ہے سمندر کو بتا بھی نہیں سکتا

وسیم بریلوی

;

کیا دکھ ہے سمندر کو بتا بھی نہیں سکتا
آنسو کی طرح آنکھ تک آ بھی نہیں سکتا

تو چھوڑ رہا ہے تو خطا اس میں تری کیا
ہر شخص مرا ساتھ نبھا بھی نہیں سکتا

پیاسے رہے جاتے ہیں زمانے کے سوالات
کس کے لیے زندہ ہوں بتا بھی نہیں سکتا

گھر ڈھونڈ رہے ہیں مرا راتوں کے پجاری
میں ہوں کہ چراغوں کو بجھا بھی نہیں سکتا

ویسے تو اک آنسو ہی بہا کر مجھے لے جائے
ایسے کوئی طوفان ہلا بھی نہیں سکتا