EN हिंदी
کچھ گنہ نہیں اس میں اعتراف ہی کر لو | شیح شیری
kuchh gunah nahin isMein etiraf hi kar lo

غزل

کچھ گنہ نہیں اس میں اعتراف ہی کر لو

ذالفقار احمد تابش

;

کچھ گنہ نہیں اس میں اعتراف ہی کر لو
جو چھپائے پھرتے ہو سب کے روبرو کہہ دو

بوجھ کیوں رہے دل پر اپنی کم کلامی کا
بزدلی بھی اچھی ہے چاہے تم یہ نہ مانو

شب جو خواب دیکھا تھا ایک دشت خواہش کا
اپنا جی کڑا کر کے آج اس سے کہہ ڈالو

خوب ہے سزا یہ بھی کسب کامیابی کی
ایک شب کی قیمت میں اب تو عمر بھر جاگو

ایک بار چھو لینا بس گل بدن اس کا
اک متاع خوشبو ہے ہاتھ عمر بھر چومو

تھا تو وہ بس اک لمحہ پر یہ اس کا پھیلاؤ
چاہے عشرتیں اس کی ساری زندگی لکھو

خواب لے کے آیا ہوں میں دکان دشمن پر
اس سے بیش قیمت اب اور چیز کیا بیچو