EN हिंदी
کوشش کے باوجود یہ الزام رہ گیا | شیح شیری
koshish ke bawajud ye ilzam rah gaya

غزل

کوشش کے باوجود یہ الزام رہ گیا

ندا فاضلی

;

کوشش کے باوجود یہ الزام رہ گیا
ہر کام میں ہمیشہ کوئی کام رہ گیا

چھوٹی تھی عمر اور فسانہ طویل تھا
آغاز ہی لکھا گیا انجام رہ گیا

اٹھ اٹھ کے مسجدوں سے نمازی چلے گئے
دہشت گروں کے ہاتھ میں اسلام رہ گیا

اس کا قصور یہ تھا بہت سوچتا تھا وہ
وہ کامیاب ہو کے بھی ناکام رہ گیا

اب کیا بتائیں کون تھا کیا تھا وہ ایک شخص
گنتی کے چار حرفوں کا جو نام رہ گیا