EN हिंदी
کسی ٹرین کے نیچے وہ کٹ گیا ہوتا | شیح شیری
kisi train ke niche wo kaT gaya hota

غزل

کسی ٹرین کے نیچے وہ کٹ گیا ہوتا

شمیم قاسمی

;

کسی ٹرین کے نیچے وہ کٹ گیا ہوتا
غبار راہ طلسمات چھٹ گیا ہوتا

چلو یہ اچھا کہ چندن بدن سے دور رہے
میں سانپ بن کے کمر سے لپٹ گیا ہوتا

کسی کے ہجر میں اتنی گھٹن سے بہتر تھا
ہوا میں صورت غبارہ پھٹ گیا ہوتا

ہوا کہ ڈھیر سی اشیا سے بھر گیا دامن
اے کاش ذرۂ نیکی بھی اٹ گیا ہوتا

زبان آتی تو اسلوب کوئی گڑھ لیتا
اسے پٹانا نہیں تھا وہ پٹ گیا ہوتا