EN हिंदी
کسی پہ کرنا نہیں اعتبار میری طرح | شیح شیری
kisi pe karna nahin etibar meri tarah

غزل

کسی پہ کرنا نہیں اعتبار میری طرح

فرید پربتی

;

کسی پہ کرنا نہیں اعتبار میری طرح
لٹا کے بیٹھوگے صبر و قرار میری طرح

ابھی تو ہوتی ہیں سرگوشیاں پس دیوار
ابھی نہ کرنا ستارے شمار میری طرح

بگولہ بن کے اڑا خواہشوں کے صحرا میں
ٹھہر گیا تو فقط تھا غبار میری طرح

انہیں کے سایوں میں اب سر جھکا کے چلتا ہے
اگا گیا تھا جو سرو و خیار میری طرح