کس مشقت سے مجھے جسم اٹھانا پڑا ہے
شام ہوتے ہی ترے شہر سے جانا پڑا ہے
میں تجھے ہنستا ہوا دیکھ کے یہ بھول گیا
کہ مرے چاروں طرف روتا زمانہ پڑا ہے
جمع پونجی ہے مرے جسم میں کچھ آنسوؤں کی
یہ مرا دل تو نہیں ایک خزانہ پڑا ہے
دیر تک باغ کے کونے میں کوئی آیا نہیں
بات کرنے کے لیے خود کو بلانا پڑا ہے
دن نے دستک دی تو کوئی بھی نہیں جاگا تھا
آج سورج سے مجھے ہاتھ ملانا پڑا ہے
خالی جگہوں کی طرف کر کے اشارہ قاسمؔ
کیا بتاتے ہو یہاں میرا نشانہ پڑا ہے
غزل
کس مشقت سے مجھے جسم اٹھانا پڑا ہے
قاسم یعقوب