EN हिंदी
خواب ہی خواب کب تلک دیکھوں | شیح شیری
KHwab hi KHwab kab talak dekhun

غزل

خواب ہی خواب کب تلک دیکھوں

عبید اللہ علیم

;

خواب ہی خواب کب تلک دیکھوں
کاش تجھ کو بھی اک جھلک دیکھوں

چاندنی کا سماں تھا اور ہم تم
اب ستارے پلک پلک دیکھوں

جانے تو کس کا ہم سفر ہوگا
میں تجھے اپنی جاں تلک دیکھوں

بند کیوں ذات میں رہوں اپنی
موج بن جاؤں اور چھلک دیکھوں

صبح میں دیر ہے تو پھر اک بار
شب کے رخسار سے ڈھلک دیکھوں

ان کے قدموں تلے فلک اور میں
صرف پہنائی فلک دیکھوں