EN हिंदी
کھلے دلوں سے ملے فاصلہ بھی رکھتے رہے | شیح شیری
khule dilon se mile fasla bhi rakhte rahe

غزل

کھلے دلوں سے ملے فاصلہ بھی رکھتے رہے

حسن ناصر

;

کھلے دلوں سے ملے فاصلہ بھی رکھتے رہے
تمام عمر عجب لوگ مجھ سے الجھے رہے

حنوط تتلیاں شو کیس میں نظر آئیں
شریر بچے گھروں میں بھی سہمے سہمے رہے

اب آئنہ بھی مزاجوں کی بات کرتا ہے
بکھر گئے ہیں وہ چہرے جو عکس بنتے رہے

میں آنے والے دنوں کی زبان جانتا تھا
اسی لیے مری غزلوں میں پھول کھلتے رہے

درخت کٹ گیا لیکن وہ رابطے ناصرؔ
تمام رات پرندے زمیں پہ بیٹھے رہے