EN हिंदी
خدا سے مشورہ مانگا ہے تیرے بارے میں | شیح شیری
KHuda se mashwara manga hai tere bare mein

غزل

خدا سے مشورہ مانگا ہے تیرے بارے میں

آصف رشید اسجد

;

خدا سے مشورہ مانگا ہے تیرے بارے میں
کوئی اشارہ تو اب ہوگا استخارے میں

یہ میری سانس جو چاہے خرید سکتا ہے
میں بھر کے بیچ رہا ہوں اسے غبارے میں

جو بات بات پہ دیوار رونے لگتی ہے
کسی کا خون ملایا ہے تو نے گارے میں

وہ اک چراغ جو آیا ہے میرے حصے میں
وہ جل رہا ہے کسی دوسرے ستارے میں

پتا نہیں ہے جو عشق و ہوس کا فرق تجھے
بتاؤں سورۂ یوسف ہے کس سپارے میں