EN हिंदी
کھویا پانے والوں نے | شیح شیری
khoya pane walon ne

غزل

کھویا پانے والوں نے

سیف الدین سیف

;

کھویا پانے والوں نے
غم اپنانے والوں نے

چھیڑا پھر افسانۂ دل
دل بہلانے والوں نے

کن راہوں پہ ڈال دیا
راہ دکھانے والوں نے

دل کا اک اک زخم گنا
دل بہلانے والوں نے

سیفؔ تماشا بھی نہ کیا
آگ لگانے والوں نے