کیف سفر اب اپنا حاصل
کیسا جادہ کیسی منزل
آج کی دنیا دید کے قابل
آنکھیں روشن دل ہے غافل
ہوش رہے تو کوئی بتائے
کون تھا رہزن کون تھا قاتل
موج وفا کو ڈھونڈ رہا ہوں
دریا دریا ساحل ساحل
پہلے پہل طوفان تمنا
ترک تمنا آخری منزل
نقش قدم سے تیرے روشن
جادہ جادہ منزل منزل
غزل
کیف سفر اب اپنا حاصل
سید صدیق حسن