EN हिंदी
جو گیا یہاں سے اسی مکان میں آئے گا | شیح شیری
jo gaya yahan se isi makan mein aaega

غزل

جو گیا یہاں سے اسی مکان میں آئے گا

مصور سبزواری

;

جو گیا یہاں سے اسی مکان میں آئے گا
تھا ستارہ ٹوٹ کے آسمان میں آئے گا

کبھی خواب سا کبھی خوشبوؤں کا حجاب سا
بڑی مشکلوں سے وہ میرے دھیان میں آئے گا

اسے سوچنا نہ سمندروں کے دماغ سے
وہ گہر صدف کے فقط گمان میں آئے گا

نہیں آ سکا جو میں گل زمینوں کے جشن تک
تو غبار سا کسی سبز لان میں آئے گا

ابھی تر ہیں لب تری گفتگو کی مٹھاس سے
ترا ذائقہ بھی مری زبان میں آئے گا

ابھی پیڑ کو کسی سخت رت کا ہے سامنا
اگر اٹھ سکا تو بڑی اٹھان میں آئے گا