EN हिंदी
ہجراں کی شب جو درد کے مارے اداس ہیں | شیح شیری
hijran ki shab jo dard ke mare udas hain

غزل

ہجراں کی شب جو درد کے مارے اداس ہیں

تلوک چند محروم

;

ہجراں کی شب جو درد کے مارے اداس ہیں
ان کی نظر میں چاند ستارے اداس ہیں

آنکھیں وہ پھر گئیں کہ زمانہ الٹ گیا
جیتے تھے جو نظر کے سہارے اداس ہیں

کیا ہیر اب کہیں ہے نہ رانجھے کا جانشیں
کیوں اے چناب تیرے کنارے اداس ہیں

بہتر ہے ہم بھی چشم جہاں بیں کو موند لیں
دنیا کے اب تمام نظارے اداس ہیں

محرومؔ کیا کلام بھی اپنا فنا ہوا
کیوں ہم کو کھو کے دوست ہمارے اداس ہیں