EN हिंदी
ہر دور میں ہر عہد میں تابندہ رہیں گے | شیح شیری
har daur mein har ahd mein tabinda rahenge

غزل

ہر دور میں ہر عہد میں تابندہ رہیں گے

راہی شہابی

;

ہر دور میں ہر عہد میں تابندہ رہیں گے
ہم اہل محبت ہیں درخشندہ رہیں گے

جو نقش قدم اہل جنوں چھوڑ گئے ہیں
تم لاکھ مٹاؤ گے وہ پائندہ رہیں گے

تم نے وہ ستم ڈھائے ہیں ارباب وفا پر
تاریخ کے اوراق بھی شرمندہ رہیں گے

حالات جو ماضی میں تھے وہ آج نہیں ہیں
درپیش جو اب ہیں وہ نہ آئندہ رہیں گے

ڈھل جائے گا اک روز ترے حسن کا سورج
ہم آج بھی تابندہ ہیں تابندہ رہیں گے

رنگ اپنا بدلتا ہے زمانہ تو بدل لے
ہم عظمت رفتہ کے نمائندہ رہیں گے

سب نام و نشاں دہر سے مٹ جائیں گے راہیؔ
کچھ نام ہیں ایسے بھی جو پائندہ رہیں گے