EN हिंदी
ہماری جیت یہی تھی کہ خود سے ہار آئے | شیح شیری
hamari jit yahi thi ki KHud se haar aae

غزل

ہماری جیت یہی تھی کہ خود سے ہار آئے

رونق رضا

;

ہماری جیت یہی تھی کہ خود سے ہار آئے
کسی کے ہم پہ کئی قرض تھے اتار آئے

تمہاری یاد بھی ہے بازگشت کی آواز
جو ایک بار پکارو تو بار بار آئے

ہر ایک موڑ پہ جیسے وہ مڑ کے دیکھتا ہو
نظر کچھ ایسے مناظر پس غار آئے

نہ جانے کون سے لمحوں کی لغزشوں کے سبب
ہماری راہ میں صدیوں کے کوہسار آئے

کمال کر دیا ہم نے کہ آرزو کے بغیر
کسی طرح سے جئے زندگی گزار آئے