EN हिंदी
ہم ترے بندے ہمارا تو خدا وند کریم | شیح شیری
hum tere bande hamara tu KHuda-wand-e-karim

غزل

ہم ترے بندے ہمارا تو خدا وند کریم

بشیر النساء بیگم برق

;

ہم ترے بندے ہمارا تو خدا وند کریم
دست قدرت میں ترے دونوں جہاں کی تنظیم

بن ترے حکم کی پتہ نہیں ہلتا ہرگز
اذن سے تیرے ہی چلتی ہے زمانہ میں نسیم

تجھ سے پوشیدہ نہیں راز کسی کا کوئی
کہ تری ذات ہے اسرار نہانی کی علیم

کر دیئے برقؔ تجلی نے مگر حوصلے پست
تم کو واللہ بڑی دور کی سوجھی تھی کلیم