EN हिंदी
ہم نے حسرتوں کے داغ آنسوؤں سے دھو لیے | شیح شیری
humne hasraton ke dagh aansuon se dho liye

غزل

ہم نے حسرتوں کے داغ آنسوؤں سے دھو لیے

عبد الحمید عدم

;

ہم نے حسرتوں کے داغ آنسوؤں سے دھو لیے
آپ کی خوشی حضور بولئے نہ بولئے

کیا حسین خار تھے جو مری نگاہ نے
سادگی سے بارہا روح میں چبھو لیے

موسم بہار ہے عنبریں خمار ہے
کس کا انتظار ہے گیسوؤں کو کھولیے

زندگی کا راستہ کاٹنا تو تھا عدمؔ
جاگ اٹھ تو چل دیئے تھک گئے تو سو لیے