EN हिंदी
ہم نغمہ سرائی کیسے کریں بیداد گروں کی محفل میں | شیح شیری
hum naghma-sarai kaise karen bedad-garon ki mahfil mein

غزل

ہم نغمہ سرائی کیسے کریں بیداد گروں کی محفل میں

نیاز حیدر

;

ہم نغمہ سرائی کیسے کریں بیداد گروں کی محفل میں
آنکھوں سے لہو کا راگ بہے تو جذب ہو کس پتھر دل میں

گلشن پہ لپکتے کوندے کو بلبل کی صدا سے خوش کرنا
گلشن کے محافظ کی ہے خوشی شاید بربادئ کامل میں

تم وضع محبت کیا جانو تم کو وہ جنوں کیوں حاصل ہو
مشکل ہے بہت ہی شرط وفا ناحق نہ پڑو اس مشکل میں

طناز ہنسی مسموم نظر یہ کیسی فضائے الفت ہے
دیکھیں اس دور کے شام و سحر کب تک رہیں نرغۂ قاتل میں