EN हिंदी
ہائے رے پیاری پیاری آنکھ (ردیف .. ن) | شیح شیری
hae re pyari pyari aankh

غزل

ہائے رے پیاری پیاری آنکھ (ردیف .. ن)

اثر لکھنوی

;

ہائے رے پیاری پیاری آنکھ
متوالی رتناری آنکھیں

غارت دل پر ٹوٹ پڑی ہے
شیام نگر کی کماری آنکھیں

اس گھڑی دیکھو ان کا عالم
نیند سے جب ہوں بھاری آنکھیں

زہر کبھی ہیں اور کبھی امرت
ان کی باری باری آنکھیں

جن کو جھپکنا یاد نہیں ہے
حیرت کی ہیں وہ ماری آنکھیں

تکتی ہیں اب تک راہ کسی کی
صبح و شام شکاری آنکھیں

کون اثرؔ کی نظر میں سمائے
دیکھی ہے اس نے تمہاری آنکھیں