EN हिंदी
گلاب چہرہ پہ شب کا اعجاز بولتا ہے | شیح شیری
gulab-chehre pe shab ka eajaz bolta hai

غزل

گلاب چہرہ پہ شب کا اعجاز بولتا ہے

مرتضی علی شاد

;

گلاب چہرہ پہ شب کا اعجاز بولتا ہے
وہ چپ ہے لیکن نظر کا انداز بولتا ہے

میں جیسے خوشبو کی بارشوں میں نہا رہا ہوں
ہوا کے ہونٹوں سے کوئی گلباز بولتا ہے

مجھی میں روشن چراغ نغمہ مگر ابھی تک
مجھے گماں ہے کہ پردۂ ساز بولتا ہے

پکارتی ہے کوئی صدا مجھ کو دشت جاں سے
یہ تو ہے یا میرا وہم آواز بولتا ہے

پرند ہر چند قید تو ہو گیا ہے لیکن
ہر اک بن مو سے جوش پرواز بولتا ہے