EN हिंदी
گرمیٔ خوں الجھے لگی آخری منجمد پہر سے | شیح شیری
garmi-e-KHun uljhe lagi aaKHiri munjamid pahr se

غزل

گرمیٔ خوں الجھے لگی آخری منجمد پہر سے

اقبال کوثر

;

گرمیٔ خوں الجھے لگی آخری منجمد پہر سے
دیکھیے اب گزرتے ہیں ہم کس قیامت کے شب شہر سے

یوں لگے درد بخشیدہ کی ابتدا بھی اک انتہا
سنگ چاٹے لب اشتہا پیاس بجھتی نہیں زہر سے

منتظر آنکھ کے دیس میں کوئی چھٹی بھی آیا نہیں
کون عافیت دوستاں لائے گا دوسرے شہر سے

میرے اندر کی ناپختگی جسم باہر کے بھی ڈھ گئی
گھر کے گھر زیر آب آ گئے اک شگافی ہوئی نہر سے

میری رائے میں اقبالؔ وہ نسل دنیا میں ہے اور نہیں
جس نے بخشا نہ کچھ وقت کو جس نے پایا نہ کچھ دہر سے