گلے مجھ کو لگا لو اے مرے دل دار ہولی میں
بجھے دل کی لگی بھی تو اے میرے یار ہولی میں
نہیں یہ ہے گلال سرخ اڑتا ہر جگہ پیارے
یہ عاشق کی ہے امڑی آہ آتش بار ہولی میں
گلابی گال پر کچھ رنگ مجھ کو بھی جمانے دو
منانے دو مجھے بھی جان من تیوہار ہولی میں
رساؔ گر جام مے غیروں کو دیتے ہو تو مجھ کو بھی
نشیلی آنکھ دکھلا کر کرو سرشار ہولی میں
غزل
گلے مجھ کو لگا لو اے مرے دل دار ہولی میں
بھارتیندو ہریش چندر