EN हिंदी
غیر آہ سرد نہیں داغوں کے جانے کا علاج | شیح شیری
ghair-e-ah-e-sard nahin daghon ke jaane ka ilaj

غزل

غیر آہ سرد نہیں داغوں کے جانے کا علاج

ولی عزلت

;

غیر آہ سرد نہیں داغوں کے جانے کا علاج
جز صبا کیا ہے چراغوں کے بجھانے کا علاج

دل شکستوں کی دوا غیر از گداز عشق نہیں
ہے گلانا ٹوٹے شیشوں کے بنانے کا علاج

جور سے نادم ہو لب کا کاٹنا قاتل کا ہے
دل کے زخموں کو مرے بخیہ دلانے کا علاج