EN हिंदी
ایک پتھر کہ دست یار میں ہے | شیح شیری
ek patthar ki dast-e-yar mein hai

غزل

ایک پتھر کہ دست یار میں ہے

قمر جمیل

;

ایک پتھر کہ دست یار میں ہے
پھول بننے کے انتظار میں ہے

اپنی ناکامیوں پہ آخر کار
مسکرانا تو اختیار میں ہے

ہم ستاروں کی طرح ڈوب گئے
دن قیامت کے انتظار میں ہے

اپنی تصویر کھینچتا ہوں میں
اور آئینہ انتظار میں ہے

کچھ ستارے ہیں اور ہم ہیں جمیلؔ
روشنی جن سے رہ گزار میں ہے