ایک گڑیا کی کئی کٹھ پتلیوں میں جان ہے
آج شاعر یہ تماشہ دیکھ کر حیران ہے
خاص سڑکیں بند ہیں تب سے مرمت کے لئے
یہ ہمارے وقت کی سب سے سہی پہچان ہے
ایک بوڑھا آدمی ہے ملک میں یا یوں کہو
اس اندھیری کوٹھری میں ایک روشن دان ہے
مصلحت آمیز ہوتے ہیں سیاست کے قدم
تو نہ سمجھے گا سیاست تو ابھی نادان ہے
کل نمائش میں ملا وہ چیتھڑے پہنے ہوئے
میں نے پوچھا نام تو بولا کہ ہندستان ہے

غزل
ایک گڑیا کی کئی کٹھ پتلیوں میں جان ہے
دشینتؔ کمار