EN हिंदी
ایک فتنہ سا اٹھایا ہے چلا جائے گا | شیح شیری
ek fitna sa uThaya hai chala jaega

غزل

ایک فتنہ سا اٹھایا ہے چلا جائے گا

اصغر ویلوری

;

ایک فتنہ سا اٹھایا ہے چلا جائے گا
وقت بے وقت جو آیا ہے چلا جائے گا

شہر کو سارے جلانے کے لئے نکلا تھا
اب جو گھر میرا جلایا ہے چلا جائے گا

بیٹھنا ہے تو گھنے پیڑ کے نیچے بیٹھو
یہ تو دیوار کا سایا ہے چلا جائے گا

ہم کو مارے گا کہاں شیش محل میں رہ کر
صرف پتھر ہی اٹھایا ہے چلا جائے گا

وہ تو آتا ہے اندھیرے ہی میں ڈسنے کے لیے
اب تو ہر سمت اجالا ہے چلا جائے گا

خود ہی تھک جائے گا جب گالیاں دے کر مجھ کو
اس پہ اتنا تو بھروسہ ہے چلا جائے گا

اس نے چپ رہ کے بھی طوفان اٹھائے کتنے
آج کہرام مچایا ہے چلا جائے گا

سوچ کے آیا تھا دنیا میں سب اپنے ہوں گے
اپنا سایہ بھی پرایا ہے چلا جائے گا

غم کے آنے کا کوئی غم نہیں ہم کو اصغرؔ
اپنی مرضی ہی سے آیا ہے چلا جائے گا