EN हिंदी
دل میں غم آنکھ میں ہنسی دیکھی | شیح شیری
dil mein gham aankh mein hansi dekhi

غزل

دل میں غم آنکھ میں ہنسی دیکھی

پریم بھنڈاری

;

دل میں غم آنکھ میں ہنسی دیکھی
یوں بھی اشکوں کی خود کشی دیکھی

دینے والے نے ہم کو خوب دیا
ہم نے ہر چیز میں کمی دیکھی

کوئی بھی گھر نہیں تھا شیشہ کا
پتھروں سے بھری گلی دیکھی

وہ ہوا چپ تو میری نظروں نے
ایک خوش رنگ سی کلی دیکھی

ان کے دل پر نہیں جبینوں پر
اک ریاکار بندگی دیکھی