EN हिंदी
دل لے کے برائی کرتے ہیں لو اور سنو لو اور سنو | شیح شیری
dil le ke burai karte hain lo aur suno lo aur suno

غزل

دل لے کے برائی کرتے ہیں لو اور سنو لو اور سنو

مرزا آسمان جاہ انجم

;

دل لے کے برائی کرتے ہیں لو اور سنو لو اور سنو
پھر ذکر جدائی کرتے ہیں لو اور سنو لو اور سنو

کبھی دیر میں ہیں کبھی کعبے میں کبھی دل میں ہیں کبھی آنکھوں میں
یہ بت بھی خدائی کرتے ہیں لو اور سنو لو اور سنو

جو بات بھی کرتے ڈرتے تھے کبھی آنکھیں چار نہ کرتے تھے
وہ ہم سے رکھائی کرتے ہیں لو اور سنو لو اور سنو

تا زیست نہ پوچھی بات کبھی اب آ کے اٹھائی لاش مری
کب وعدہ وفائی کرتے ہیں لو اور سنو لو اور سنو