EN हिंदी
دل کی آواز میں قیام کریں | شیح شیری
dil ki aawaz mein qayam karen

غزل

دل کی آواز میں قیام کریں

کامی شاہ

;

دل کی آواز میں قیام کریں
آ مرے یار آ کلام کریں

تتلیاں ڈھونڈنے میں دن کاٹیں
اور جنگل میں ایک شام کریں

آئنوں کو بلائیں گھر اپنے
اور چراغوں کا اہتمام کریں

اس کے ہونٹوں کو دھیان میں رکھ کر
سرخ پھولوں کا انتظام کریں

جس کے دم سے ہے یہ سخن آباد
یہ غزل بھی اسی کے نام کریں