EN हिंदी
دھیمی بارش کی لے میں احوال سناتے رہنا | شیح شیری
dhimi barish ki lai mein ahwal sunate rahna

غزل

دھیمی بارش کی لے میں احوال سناتے رہنا

سجاد بابر

;

دھیمی بارش کی لے میں احوال سناتے رہنا
اس کا ایک جھروکے میں پھر شال سکھاتے رہنا

جانے کس کی یاد آتی ہے ساحل ساحل جا کر
ریت پہ زخمی پوروں سے اشکال بناتے رہنا

ربط اک شے کلیوں سے کومل اور ہوائیں مورکھ
ٹوٹے اس کے تار تو کیا سر تال ملاتے رہنا

کیا جانے کب لمحوں کی مفرور سماعت لوٹے
اچھی اچھی آوازوں کے جال بچھاتے رہنا

اپنی تو میراث یہی ہے رات گواہی دے گی
دن کے عارض شام سویرے لال بناتے رہنا

اس نے تو آتے رہنا ہے صحن میں رم کرنے کو
روز غزال درد کے ماتھے خال لگاتے رہنا