EN हिंदी
دیکھ پگلی نہ دل لگا مرے ساتھ | شیح شیری
dekh pagli na dal laga mere sath

غزل

دیکھ پگلی نہ دل لگا مرے ساتھ

وقار خان

;

دیکھ پگلی نہ دل لگا مرے ساتھ
اتنی اچھی نہیں وفا مرے ساتھ

یار جو مجھ پہ جان وارتے تھے
کیا کوئی واقعی مرا مرے ساتھ

میں تو کمزور تھا میں کیا لڑتا
وہ مگر پھر بھی لڑ پڑا مرے ساتھ

میں پریشان تو نہیں مرے دوست
اتنی ہمدردی مت جتا مرے ساتھ

اے خدا تو تو جانتا ہے مجھے
تو نے اچھا نہیں کیا مرے ساتھ

اب مرے پاس پھوٹی کوڑی نہیں
اب نہیں کوئی بولتا مرے ساتھ