EN हिंदी
چپ چاپ نکل آئے تھے صحرا کی طرف ہم | شیح شیری
chup-chap nikal aae the sahra ki taraf hum

غزل

چپ چاپ نکل آئے تھے صحرا کی طرف ہم

افضل گوہر راؤ

;

چپ چاپ نکل آئے تھے صحرا کی طرف ہم
چلتے ہوئے کیا دیکھتے دنیا کی طرف ہم

پامال کئے جاتی ہے اس واسطے دنیا
بیٹھے ہیں ترے نقش کف پا کی طرف ہم

کس پیاس سے خالی ہوا مشکیزہ ہمارا
دریا سے جو اٹھ آئے ہیں صحرا کی طرف ہم

کیا چاہتی ہے نیت بازار زمانہ
کھنچتے چلے جاتے ہیں جو اشیا کی طرف ہم

یہ اجنبی لوگوں کی ذرا بھیڑ چھٹے تو
جائیں گے کسی اپنے شناسا کی طرف ہم

گوہرؔ یہ زمیں ہم کو بہت یاد کرے گی
اٹھ جائیں گے جب عالم بالا کی طرف ہم