EN हिंदी
باہم سلوک خاص کا اک سلسلہ بھی ہے | شیح شیری
baham suluk-e-KHas ka ek silsila bhi hai

غزل

باہم سلوک خاص کا اک سلسلہ بھی ہے

راج نرائن راز

;

باہم سلوک خاص کا اک سلسلہ بھی ہے
وہ کون ساتھ ساتھ ہے لیکن جدا بھی ہے

برگ خزاں کی زرد سی تحریر ہے مگر
دست شفق میں پھول سنہرا کھلا بھی ہے

ایتھر کی دھند میں ہیں گئے موسموں کے نقش
اک ہاتھ پیٹھ پر ہے دیا اک جلا بھی ہے

افکار جیسے شخص برہنہ نگر کے ہیں!
الفاظ اجنبی کہ نیا ناروا بھی ہے

پانی میں اک چراغ کی لو نم گداز سرخ
پانی میں کوئی عکس عجب زرد سا بھی ہے

اک نشہ! دھوپ! خواب! شفق! چاندنی! سراب
کھڑکی گماں کی! سامنے منظر نیا بھی ہے

آؤ بنائیں کشتیاں کاغذ کی چل کے راز
پروا چلی ہے جھوم کے بادل اٹھا بھی ہے