EN हिंदी
باغ تھا اس میں آشیاں بھی تھا | شیح شیری
bagh tha usMein aashiyan bhi tha

غزل

باغ تھا اس میں آشیاں بھی تھا

مصحفی غلام ہمدانی

;

باغ تھا اس میں آشیاں بھی تھا
چند روز آب و دانہ یاں بھی تھا

صوت بلبل جگر میں سالتی تھی
خندۂ گل نمک فشاں بھی تھا

خوان قسمت کے حاشیے پہ جلیں
کبھی یہ مشت استخواں بھی تھا

مرغ بستاں کو سامنے میرے
مصحفیؔ زہرۂ فغاں بھی تھا؟

انجمن میں میاں بشارت کی
یعنی اک شخص شعر خواں بھی تھا