با معنیوں سے بچ کے مہمل کی راہ پکڑی
ہم نے بالآخر اپنے جنگل کی راہ پکڑی
دل سے دماغ تک سب الجھا ہوا پڑا تھا
آخر ہوئے دوانے اور حل کی راہ پکڑی
اس سمت میں جو دیکھی کچھ تیز روشنی سی
پھر تیرگئ خوں نے مقتل کی راہ پکڑی
تم کو لیے پھرے گا احساسؔ جنگلوں میں
تم نے بھی یار کیسے پاگل کی راہ پکڑی
غزل
با معنیوں سے بچ کے مہمل کی راہ پکڑی
فرحت احساس

